MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں 6لاکھ 50ہزار سے زائد حاملہ خواتین سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان میں 6لاکھ 50ہزار سے زائد خواتین سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم۔اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 650,000 حاملہ خواتین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تٖفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 3کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہو چکے ہیں، جن میں لاکھوں بے گھر ہیں۔
ایسے میں اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں 6لاکھ 50ہزار سے زائد حاملہ خواتین صحت کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگلے مہینے تک 73,000 خواتین کی ہاں بچوں کی ولادت متوقع ہے، جنہیں ماہر پیدائشی اٹینڈنٹ، نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال اور مدد کی ضرورت ہوگی۔
اس کے علاوہ، بہت سی خواتین اور لڑکیاں صنفی بنیاد پر تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرے میں ہیں کیونکہ تقریباً 10 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مون سون کی بارشوں، سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 6.4 ملین لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے، جن میں سے 1.6 ملین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی عمر کی خواتین ہیں۔تاہم، پاکستانی حکومت کا اندازہ ہے کہ ملک بھر میں تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہیں، جن میں تخمینہ 8.2 ملین خواتین بھی شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.