MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت کیخلاف میچ میں بابراعظم نے محمد نواز سے آخری اوور کروا کر غلطی کی : وسیم اکرم

0 384

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف میچ میں بابراعظم کی غلطی کی نشاندہی کردی۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے بھارت کے خلاف میچ میں بابراعظم کی جانب سے سپنر سے آخری اوور کروانا بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز سے 13 یا 14 ویں اوور تک اسپیل کروا لینا چاہیئے تھا، ٹی20 کرکٹ میں سپنرز پاور ہٹرز کو زیادہ کنٹرول نہیں کرسکتے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران استعمال ہونے والی پچ اصل معنوں میں ٹی ٹونٹی سے مطابقت رکھتی تھی، مجھے دونوں طرف سے باؤلرز کو باؤنسر کرتے ہوئے اور وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ دونوں ٹیموں کتے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا جو آخری اوور تک گیا۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستانی پیسرز نے بھارت کی تجربہ کار ٹیم کو بہت اچھی فائٹ دی، نسیم شاہ اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے لیکن انہوں نے بہت متاثر کیا، ان کا مستقبل روشن ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ محمد نواز نے میچ میں کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی اہم وکٹیں حاصل کیں تھی جب کہ آخری اوور میں جڈیجا کو بولڈ کرکے جیت کی امید جگائی تھی تاہم پانڈیا نے 2 بالز قبل ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروادیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.