اربوں ڈالر کے وسائل عمران خان کو ختم کرنے کیلئے پھونکے جا رہے ہیں،فواد چوہدری
اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نظام سے نبرد آزما ہے،بدترین میڈیا سنسرشپ،قانونی محاذ پر سازشیں اور اربوں ڈالر کے وسائل عمران خان کوختم کرنے کیلئے پھونکے جا رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ عوام کے دل عمران خان سے نہیں موڑے جا رہے،اس فسطائیت کے خلاف جنگ جاری رہے گی،اس نظام کوالٹا نہ سکے تو یہ ناکامی پاکستان کا المیہ ہو گی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شوکت ترین کی جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے۔ جب تک یہ نہیں بتائیں گے کہ گیس اور بجلی سے متعلق کیا ڈیل ہوئی ہے، ہم اس حکومت کی مدد نہیں کریں گے۔
انہوں نے کورونا کے دنوں میں عمران خان نے بھی آئی ایم ایف سے بات کی تھی۔ بات کرنے سے ڈیل ختم نہیں ہوتی، اگر اس پروگرام سے متوسط طبقے کی کمر ہی توڑ دینی ہے تو ایسی شرائط ہم کیسے مان لیں۔
- Advertisement -
فواد چوہدری نے شوکت ترین کی لیک کال سے متعلق کہا کہ جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے، جب پیسے نہیں ہیں تو سرپلس کہاں سے دیں گے؟ گزشتہ روز شوکت ترین اور پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری کے درمیان کی گئی ٹیلیفونک گفتگو لیک ہو گئی۔ شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے،آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے تھی۔ آپ نے اب لکھنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسہ خرچ کرنا پڑے گا،آپ نے اب یہ لکھنا ہے کہ ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کر پائیں گے۔یہی لکھنا ہے کہ آپ نے اور کچھ نہیں کرنا،شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں ان پر دباؤ بڑھے۔
[…] غیریقینی کی صورتحال بنائے رکھی، چیئرمین پی ٹٰ آئی عمران خان۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی […]
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلہ آیا تو […]
[…] آباد (مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کرنا […]
[…] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔سابق وفاقی وزیر فواد […]