MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے؟ وزیراعلیٰ نے پریشان کن بات بتادی

0 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے میں بڑی تباہی آئی ہے، ہمارے لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے، صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے دو سو ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے، ہمارے وسائل کم ہیں لیکن لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے لوگ ایندھن اور اشیائے خورد و نوش ایران سے خرید سکتے ہیں، اس حوالے سے مکران اور رخشان ڈویژن کی انتظامیہ کو ایرانی حکام سے بات چیت کرنے اور سرحد پر نرمی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہمیں خیموں کی کمی کا سامنا ہے، صوبے میں خیموں کی کمی کا مسئلہ ایک دو روز میں حل کرلیں گے، ہم نے ریلیف کے ساتھ ساتھ بحالی کا کام بھی شروع کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تباہ کن بارشوں کے بعد بجلی، گیس اور مواصلات کا نظام متاثر ہونے سے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے، ہم نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے حکام سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس سیلابی صورتحال میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو، امداد اوربحالی کی کاموں میں پاکستان آرمی ہماری بھرپور مدد کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.