اعلی عدلیہ کے ججز کی تقریروں میں شفافیت ہونا لازم ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ کے ججز کی تقریروں میں شفافیت ہونا لازم ہے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کا اجلاس چیئرمین کمیٹی علی ظفر کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی نے ججز کی تعیناتی سے متعلق ممبران کو بریفنگ دی ۔ علی ظفر نے کہاکہ حالیہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی ریکارڈنگ پبلک ہوئی، ایسا لگا ہے اس آڈیو کا غلط اور سیاسی استعمال ہوا ہے۔
فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ کمیٹی صرف بل پر غور کرے جوڈیشل کمیشن میں کیا ہوا اس کر بات نہیں ہوسکتی۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ ہمیں یہ ہی خیال رکھنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن پر بات کرتے ہوئے اس پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ کی آزادی بڑا ستون ہے، جوڈیشل کمیشن کو پارلیمانی ججز تقرری کمیٹی پر فوقیت دی گئی۔
سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ ہمارے ہاں قانون بھی آدھا ہے اور عدلیہ بھی آدھی ہے انہیں لگام دینے کی ضرورت ہے، ججز تقرری میں عدلیہ اور بار کونسل کا کردار ہو لیکن انکا اتنا کردار نہیں ہونا چاہے کہ وہ حد سے تجاویز کرجائے۔
- Advertisement -
انہوںنے کہاکہ ہمیں ایسا فورم تشکیل دینا چاہے کہ آنے والے وقت میں مفید ثابت ہوسکے۔ اعظم خان سواتی نے کہاکہ یہ اہم مسئلہ ہے اس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت میں شامل کیا جانا چاہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پارلیمان عوام کی توقعات پر قانون سازی کرتا ہے دنیا میں ججز کی تقرری عموما پارلیمنٹ ہی کرتی ہے، اعلی عدلیہ کے ججز کی تقریروں میں شفافیت ہونا لازم ہے۔
انہوںنے کہاکہ آئین طریقہ بتاتا ہے اور ججز آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے پابند ہوتے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر پارلیمانی کمیٹی اعتراض کرتی ہے وہ معاملہ گھوم کر پھر وہاں چلا جاتا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پھر تو پارلیمنٹ کو بند کردیا چاہے اگر اسکے فیصلے نہ مانے جائیں،ایک ادارہ ٹھیک ہوجائے تو پورا ملک ٹھیک ہوجائے گا۔فاروق ایچ نائیک نے ججز تقرری پر مجوزہ بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جب کمیٹی میں 6 جج اور تین اور ممبر ہوں گے تو اسکا فائدہ ہی کیا۔
فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ امیدوار خود جاکر پٹیشن دائر کررہے ہیں ایک دروازہ کھل گیا ہے، ایک وکیل جج بنتا ہے اسکے لئے کیا معیارات رکھے جاتے ہیں۔ سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہاکہ ججز تقرریوں میں وکیلوں کے چیمبر دیکھے جاتے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ یہ بل پاکستانی کے عوام اور ججز کے لئے ہے، ہمیں آزاد اور قابل ججز چاہیں۔ انہوںنے کہاکہ اتنی بڑی پارلیمان ہے آپ کھل کر قانون ہی نہیں بنا سکتے، اتنا پیسہ خرچ ہوتا ہیں، پارلیمنٹ صرف اسلام آباد کے لئے قانون سازی کرتا ہے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ جوڈیشٴْل کمیشن ممبران کے حوالے سے پہلے 175A کا جائزہ لیتے ہیں،پہلی ترمیم چیف جسٹس اور چار سینئر کی بجائے تین جج کر دئیے جائیں،ایک سابق جج کو نکال دینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ایک چیف جسٹس،اٹارنی جنرل،وزیر قانون اور سینئر وکیل ہونا چاہیے۔وزیر قانون نے کہاکہ ایک تجویز تھی ممبران کی تعداد تین تین کر دیا جائی ۔
فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ججز کو ایک ووٹ کی برتری دی گی ہے۔ وزیر قانو ن نے کہاکہ ڈیڑھ لاکھ وکیل پورے پاکستان میں ہیں ،صرف پچیس، سو تین ہزار سپریم ٴْکورٹ کے ممبر ہیں۔وزیر قانون نے کہاکہ ان میں سے 80 وکلاء سینر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سینئر کا خطاب کے لیے 17ججز سال میں تین چار لوگوں کو دیتے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سینئر ایڈوکیٹ بہت بڑا اعزاز ہے۔
وزیر قانون نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ان 5 ججز پر تنقید نہ ہوتی اگر انکے نام کمیٹی سے آجاتے ،کمیشن میں چیف جسٹس کو ججز کی نامزدگی کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہائیکورٹس کے وکلاء کا چیف جسٹس کو پتا نہیں ہوتا کہ وہ کس معیار کے ہیں پرانا سسٹم اور تھا ،نئے سسٹم میں پتا ہی چلتا کہ ایڈووکیٹ کو کیسے لیا جائیگا۔ وزیرقانون نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ میں 10 اور پنجاب ہائیکورٹ میں 13 ججز کی سیٹیں خالی ہیں، خالی نشستوں کا تاحال خالی رہنے کی وجہ چیف جسٹسز ہوتے ہیں، ججز نامزدگیوں پر چیف جسٹس کے دستخط ہوتے رہے ہیں، پہلے وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس ججز تقرری کرتے تھے تو اس وقت ہی اچھے ججز آتے تھے۔
فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن میں ججز، بار اور اٹارنی جنرل شامل ہیں پھر بھی اچھے ججز تعینات نہ ہوں تو اللہ ہی مالک ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہم جو کچھ کررہے ہیں ملک کے لیے کررہے ہیں۔
[…] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی 62 ون ایف کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ […]
[…] آباد (مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کوایف […]
[…] آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ […]
[…] آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔انہوں نے […]
[…] آباد (مسائل نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جب بھی صدر مملکت اعتماد کا ووٹ مانگیں گے […]