MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پمز اسپتال نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی صحت تسلی بخش قرار دی

1 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی صحت تسلی بخش قرار دی۔گذشتہ روز انہیں اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ کے لیے پمز اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا اور چیک اپ کے لیے ڈاکٹرز کا 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔کارڈیک سینٹر میں شہباز گل کا ابتدائی طبی معائنہ ہوا اور اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی صحت تسلی بخژ ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خون کے ٹیسٹ اور ای سی جی کی جائے گی جس کے بعد مجموعی میڈیکل رپورٹ آج مرتب جائے گی۔رپورٹس آنے کے بعد شہباز گل کو ڈسچارج کرنے یا نا کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔جبکہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پورے پاکستان کو علم ہے شہباز گل کو غیر قانونی طریقے سے تشدد کیا۔
شہباز گل کو سانس کا مسئلہ ہوا،رات پمز میں رہے ہیں،ہم قانون پر یقین رکھتے ہیں،جبکہ قانون میں مکمل انصاف کا نام ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ قانون میں ہے کسی کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر زیرحراست تشدد ہورہا ہے،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہبازگل کو کیسے پستول کے بٹ مارے گئے۔ کمرہ عدالت میں شہباز گل نے تشدد کے نشانات دکھائے ہیں،قانون کہتا ہے کہ کسی کو تشدد کر کے جرم منوایا نہیں جا سکتا،آئین کے آرٹیکل 14 ایف کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا جا سکتا،ہسپتال کو بھی تھانہ بنایا لیا گیا،کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ پولیس کی موجودگی میں جو اقبال جرم کرے اس کی کوئی اہمیت نہیں،شہباز گل کی زندگی اور ذہنی تحفظ کی استدعا کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] سیشن عدالت نے پولیس کو آج عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.