MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی ایم ایف کا لیٹر، پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہو گیا۔جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو بھجوائے گئے اظہارِ آمادگی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یکم ستمبر سے پٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی جب کہ ستمبر میں پٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15 روپے ہو جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے مہیںوں میں لیوی میں مزید پانچ پانچ روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا اور اس طرح جنوری 2023 تک لیوی بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔اس وقت پٹرول لیوی 20 روپے اور مٹی کےتیل پر 10 روپے ہے جب کہ ذرائع کا کہنا حکومت نے رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا۔
اس سے قبل 12 اگست کو وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی طرف سےمعاہدے پر آمادگی کا خط موصول ہونےکی تصدیق کی ہے۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سےمعاہدے پر آمادگی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط موصول ہوگیا۔پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے لیٹر آف انٹینٹ مل گیا۔
پاکستان کی طرف سے یہ لیٹر آف انٹینٹ سائن کر کے واپس آئی ایم ایف کو بھیجا جائے گا۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی ہے۔ پاکستان کی طرف سے لیٹر سائن کر کے آئی ایم ایف کو واپس بھیجا جائے گا، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.