اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قانونی محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔بول نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے پیش نظر پی ٹی آئی نے قانونی محاذ پر بھرپور جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوازشریف کے خلاف کیسز پر بریفنگ دے گی۔
لیگل ٹیم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف مقدمات کس مرحلے میں ہیں اور نوازشریف کے خلاف کون کون سے کرپشن کے کیسز ہیں۔یہاں واضح رہے کہ عمران خان نے 13 اگست کی شب ہونے والے جلسے میں بھی نوازشریف کی واپسی کا ذکر کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ ستمبر میں بھگو ڑے نواز شریف کو واپس لانا چاہتے ہیں، اچھی طرح استقبال کروں گا۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جشن آزادی کی مناسبت سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سکندر سلطان بزدل آدمی ہے ،اس کو پیچھے سے بوٹ پڑا جوتا پڑا اس نے پوری مدد کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایک نیا پلان بنایا ،عمران خان کے خلاف کیسز کرو ،الیکشن کمیشن میں ریفرنس بنائو ،توشہ خانہ کا کیس فنڈنگ کا کیس کرو تاکہ اسے کسی طرح نا اہل کرو ۔
نواز شریف کو بلائو بھگوڑے کو بلائو جو جھوٹ بول کر باہر بھاگا ہوا ہے پھر یہ کہا جائے گاکہ ہم عمران خان کو بھی لڑنے دیں گے،نواز شریف سے پابندی ہٹائی جائے ،جو بھی سازش کر رہے وہ سن لیںعمران خان کوئی ڈیل نہیں کرے گا،میرا مقابلہ اس ڈاکو سے نہ کرو ،یہ تیس سال سے ملک کے پیسے چوری کر رہا ہے ، اربوں روپے کی باہر کے ملکوں میںجائیدادیں لیں ، تیس سال سے ملک کا پیسہ باہر لے کر جارہا ہے ،عمران خان کو اوراس کو ایک ہی ترازو میں کھڑا کر دویہ نہیں ہو سکتا ۔ ان کی ستمبر کے آخر میں نواز شریف کو لانے کی کوشش ہے ۔ ، نواز شریف فکر نہ کرو میں تمہارا بہت اچھی طرح استقبال کروں گا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.