MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاسی ماحول گرم، الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی شیڈول کا اعلان

0 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی 9 ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کوہوگا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی خالی مخصوص نشست پر نامزدگیاں طلب کرلیں۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے خالی نشست کیلئے نام مانگ لیے، کاغذات نامزدگی دس سے تیرہ اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست تک جاری کی جائے گی، نشست پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کا استعفی منظور ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.