MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وطن عزیز اس وقت بہت مشکل صورت حال سے دوچار ہے۔تحریک لبیک اسلام

1 325

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک میں سیاسی افراتفری،غیریقینی،عدم استحکام اور انتشار عروج پر ہے۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رکن مولانا مفتی سفیان جلالی،تحریک لبیک اسلام ضلع لسبیلہ کے امیر علامہ شفیق احمد جلالی،تحریک لبیک اسلام ضلع لسبیلہ کے نائب امیر مولانا عبدالحمید حبیبی،تحریک لبیک اسلام ضلع لسبیلہ کے ناظم اعلی شیخ محمد بلال قادری،غلام مصطفی طاہری،غلام دین قادری،فضل قادری،محمد آصف حبیبی،ودیگرنے کہا ہے کہ آج کل حالات بہت سے حوالوں سے مختلف نوعیت کے ہوچکے ہیں اور مشکل بھی عوام پریشان ہیں کہ نہ جانے کیا ہوگا۔کمزور معیشت ملکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔ملک پہلے ہی لاتعداد خطرات کا سامنا ہے۔اس کیلئے معیشت کا اتنی تیزی سے تنزلی کی طرف جانا یقینا ایک بڑی تشویش ناک بات ہے۔ویسے تو ہماری معیشت گذشتہ سالوں سے تنزلی کا شکار ہے مگر ملک میں جاری طوفانی بارشوں سیلابی ریلوں اور سیاسی کشمکش میں غیر یقینی صورتحال نے یہ سارا بگاڑ پیدا کیا ہے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ اس ساری صورتحال کی وجہ سیاسی انتشار ہے جو بنیادی طور پر پی ڈی ایم نے گذشتہ سالوں سے ملک میں پھیلا رکھا ہے۔ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت وہ بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔گزشتہ تین ماہ سے پنجاب میں اقتدار کا ایک عجیب سا کھیل جاری ہے جس کی وجہ سے ملک کا صوبہ پنجاب ایک عجیب سے ہیجان جیسی صورتحال سے دوچار ہے،حکومت کو چلانے نہیں دیا جارہا جس کا اصل نقصان عوام کو ہو رہاہے۔سیاست کو جھوٹ منافقت،الزام تراشی،کردار کشی اور گالم گلوچ کا میدان بنا دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام نصیرآباد ڈویژن کے امیر علامہ سید […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.