MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی ثمینہ پیرزادہ کا حکومت سے سوال

1 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب کے وزیرِ اعلی کے انتخاب پر کسی کا نام لیے بغیر کڑی تنقید کی ہے۔سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلی پنجاب کے منتخب ہونے پر ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ہم نہیں مانتے۔
اب انہوں نے ملکی سیاست پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے سوال کیا ہے کہ کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو ۔

- Advertisement -

انہوں نے حکومت سے ایک اور معصومانہ سوال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ جو ہر وقت ہم ذکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا، ان کی طاقت کس کی مرہونِ منت ہی ۔ایک اور ٹوئٹ میں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے بھی ٹھان لی ہے کہ ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے، جب تک جمہور جیت نہیں جاتی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے صرف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.