MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سری لنکا جیسی صورتحال زیادہ دور نہیں، لوگ سڑکوں پر اٴْمڈ آئیں گے، عمران خان

1 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکاکی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دور نہیں جب ہمارے لوگ سڑکوں پر امڈ آئیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ 30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیرقانونی دولت بچانے کیلئے زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گی ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قوم سے اپنے روابط اور حقیقی آزادی کی میری پکار پر ان کے جواب کے بعد میں کامل یقین سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ عوام پہلے ہی بہت کچھ سہہ چکے ہیں چنانچہ اب ان مافیاز کو لوٹ مار کاسلسلہ برقرار رکھنے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔ٹوئٹ کے اختتام پر انہوں نے لکھا کہ سری لنکاکی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دور نہیں جب ہمارے لوگ سڑکوں پر اٴْمڈ آئیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہو گا جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.