MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کے عوام نے چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ، مریم اور نگزیب

1 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے عوام چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں ۔ اپنے بیان میںوفاقی وزیر نے کہاکہ

- Advertisement -

عمران خان کا انتخابی فریم ورک 2018, ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، سینٹ اور ڈسکہ الیکشن میں نظر آ گیا تھا،چار سال انتخابی فریم کہاں تھا؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان اوراس کے عوام عمران بشری گوگی مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ تین اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہو چکے ہیں ،گالی، دھمکی کے دن گزر گئے، آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاداریاں خریدنے کا سیاسی دھندا عمران خان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیسا 2018، سینیٹ، کے پی، گلگت بلتستان میں عمران ووٹ چور نے چلایا، پیسا آزاد کشمیر اور ڈسکہ میں عمران ووٹ چور نے چلایا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے ہیں، یہ سکندر سلطان ہے، جاوید اقبال نہیں جو آپ کی بلیک میلنگ اور دھمکی میں آجائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.