قلعہ سیف اللہ:فرینڈز آف چائنا فورم چئیرمین بایزد خان کاسی چائینیز ایمبیسی کی طرف سے بارش و سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں سولر پاورز اور راشن تقسیم کر رھے ہیں
قلعہ سیف اللہ (مسائل نیوز)فرینڈز آف چائنا فورم کے چئیرمین بایزد خان کاسی اور ملک عنایت خان کاسی سابق وزیر داخلہ بلوچستان نے چائینیز ایمبیسی کی طرف سے قلعہ سیف اللہ میں بارش و سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں سولر پاورز اور راشن تقسیم کئے اس موقع پر چئیرمین بایزد خان کاسی نے کہا

کہ یہ چائینیز ایمبیسی کی جانب یہ سولر پاورز اور راشن فقط نام امداد کا ھے درحقیقت یہ چائینیز ایمبیسی او حکومت کی جانب پاکستانی بلاخصوص بلوچستان کے عوام کی تکلیف کا احساس، خیر سگالی اور پاک چین دوستی کی زندہ مثال ھے اس سے پہلے بھی چائنا ایمبیسی او حکومت نے مشکل کی گھڑی چاہیے زلزلہ، سیلاب، عید، رمضان، معاشی میدان ہو ہر موقع پر پاکستانی عوام کی مثالی خدمت کی اس موقع پر بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد نے کہا کہ
- Advertisement -

ہم جتنا بھی چائینیز ایمبیسی، بایزد خان کاسی اور ملک عنایت خان کاسی سابق وزیر داخلہ بلوچستان کا شکریہ ادا کریں وہ کم ھے کیونکہ انہوں نے حکومت، ریاست اور متعلقہ اداروں سے بڑھ کر اس مشکل وقت میں ہماری مدد کی جو قابل فخر و تحسین ہیں اس موقع پر موجود قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ چائینیز حکومت نے تمام تر دہشت گردانہ واقعات کے باوجود جس پرامن انداز میں بلوچستان کے عوام کی مدد و خدمت ہر کھٹن وقت میں جاری رکھی ھے چاہیے

وہ سیلاب ،طوفان،زلزلہ، یا معاشی میدان ہو وہ پوری دنیا کے لئے زندہ مثال او پیغام ھے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند ھے اور ایک جسم کے بدن و روح کے ملاپ کے مانند ھے
[…] نیوز)چائنہ فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اور فرینڈز آف چائنا فورم کے مشترکہ تعاون سے فرینڈز آف چائنا فورم کے چئیرمین […]