MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں باپ کا کمسن بیٹے پر بیہمانہ تشدد، والدہ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی

0 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) کراچی میں باپ کے کمسن بیٹے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بچے پر بیہمانہ تشدد کی ویڈیو والدہ کی جانب سے بنائی گئی تھی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور 8 سال کے اسد کو تلاش کر لیا۔تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ شوہر کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا، اتوار کو کام سے واپسی پر شور مچانے پر بیٹے پر تشدد شروع کر دیا تھا۔
جھگڑے کے بعد باپ نے بیٹے کو بری طرح پیٹنا شروع کر دیا تھا جس کے بعد ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔پولیس کے مطابق بچے کے والد کا نشے کا عادی ہونا یا بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کی باتیں کرنا درست نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد بچے کے باپ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

- Advertisement -

۔دوسری جانب فیصل آباد میں نہر کنارے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لےکر مردہ خانے منتقل اور اس کی شناخت کیلئے کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ساہیانوالہ چک نمبر 16 کے قریب جھنگ برانچ نہر کے کنارے سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے جسے تھانہ چک جھمرہ پولیس نے تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے تاکہ خاتون کی موت کا پتہ چلایا جا سکے۔علاوہ ازیں جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کانسٹیبل کا سر پھاڑ ڈالا،ڈاکو کانسٹیبل ملک شہاز جنجوعہ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.