MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپنی حکومت آنے پر استری پھر وادینگے شہباز گل کی معروف صحافی کوسنگین دھمکی

1 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کو دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ اپنی حکومت آنے پر استری پھروادینگے، انہوں نے کہا کہ میں دوبار ہ فہد حسین آپ کو بتارہا ہوں فہد حسین آپ ایک گیدڑ ہیں آپ نے آزاد صحافیوں کو بدنام کیا ہے آپ یہاں پر بیٹھ کر کالم لکھتے تھے تحریک انصاف کے خلاف اور

- Advertisement -

آزاد صحافی بنتے تھے یہ جتنے صحافی یہاں بیٹھے ہیں ان سب کی توہین ہیں آپ، آپ کا چہرہ ہے زرد صحافت آپ پیچھے بیٹھ کے جو کچھ کررہے ہیں اسٹریٹجک سیل پر اور جن جن کے کہنے پر کررہے ہیں ہمارے علم میں ہے، ہماری گورنمنٹ آنے دو پتر یہ استری نہ پھیری تو پھر دسی استری پھیرنے کا مطلب کوئی ریاستی مشینری کو آپ کے خلاف استعمال کرنے کی بات نہیں کررہے آپ کا قانونی طریقے سے احتساب کریں گے۔علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پاکستانی سفارتکار کےمکتوب سے متعلق نئی کہانی سامنے لے آئے اور کہا ہے کہ سفارتی مکتوب اس وقت وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چھپایا جارہا تھا۔میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ سفارتی مکتوب اس وقت وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چھپایا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حلق میں انگلی ڈال کر یہ مکتوب نکلوایا ہے، یہ سفارتی مکتوب کس نے چھپایا؟یہ بات مجھ سے زیادہ صحافی جانتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما سفارتی مکتوب چھپانے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے سے متعلق سوال ٹال گئے۔اْنہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری حکومت کی توانائیاں سازش کا مقابلہ کرنے میں صرف ہو رہی تھیں، اس وقت محاسبہ کرنا ممکن نہیں تھا اور محاسبہ کیا جاتا تب بھی ملوث لوگوں کو چْھڑا لیا جاتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ یہ نالائق اور کرپٹ ہیں، نیب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.