ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ۔۔سری لنکا کیخلاف آسٹریلیا کی جیت کے بعد پاکستان کی چوتھی پوزیشن پر ترقی
لاہور (مسائل نیوز) دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے سری لنکا کو آرام سے 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 23-2021ء پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ باقی ٹیموں کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ جنوبی افریقہ اور بھارت بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
انگلینڈ کا مقابلہ بھارت سے ہورہا اور وہ جیتنے کی صورت میں چھٹے نمبر پر پہنچ سکتا ہے۔
ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش اس وقت ٹیبل پر بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں اور نویں پوزیشن پر ہیں۔
- Advertisement -
پوائنٹس ٹیبل
پوائنٹس ٹیبل
شیڈول کے مطابق بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان اگست میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گا۔ جنوبی افریقہ ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گا اور آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نومبر دسمبر میں ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے۔