MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کنور نوید جمیل کو برین ہیمبرج ہو گیا، آئی سی یو منتقل کر دیا گیا

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو برین ہیمبرج ہوگیا، گذشتہ روز طویل اسمبلی اجلاس اور ورک لوڈ کے باعث ایم کیو ایم رہنما کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما برین ہیمرج کا شکار ہوگئے ہیں جس پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم رہنما کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث برین ہیمرج ہوا۔کنور نوید جمیل کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔گذشتہ روز طویل اسمبلی اجلاس اور ورک لوڈ کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان اور عوام سے کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.