MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میں نیوٹرل نہیں رہ سکتا

0 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

۔۔۔محمد امانت اللہ

نیوٹرل کی ایجاد آٹوموبل کمپنی والوں نے کی ھے اس سے قبل لوگ پیدل چلتے تھے یا پھر سائکل کا استعمال کرتے تھے۔

نیوٹرل کا اصل مقصد گاڑی کو اسٹارٹ کرنا مقصود ہوتا ھے۔
ہاں مقصود سے ، مقصود چپراسی کی یاد تازہ ہو جاتی ھے۔ اربوں روپے ہونے کے باوجود گم نامی کی موت مر گیا۔

نیوٹرل اسٹارٹ کے لیے استعمال ہوتا ھے
کہتے ہیں جب کوئی چیز ایک بار استعمال ہو جائے پھر بار بار استعمال کی جاتی ھے۔
جیسے گاڑی میں نیوٹرل گیئر

گاڑی کو آگے یا پیچھے لے جانے کے لیے نیوٹرل کی رضامندی لازمی ھے
بلکہ نیوٹرل ہی راستہ فراہم کرتا ھے
نیوٹرل کے پاس حاضری لگانی ضروری۔

حاضری استاد کے پاس لگائی جاتی ھے، نیوٹرل کے بغیر زندگی کی گاڑی کا چلنا ناممکن ھے
ویسے ہمارے نیوٹرل کا دعوٰی ھے ہم دنیا کی خفیہ ترین ایجنسی چلاتے ہیں۔
خان صاحب نے خفیہ ترین کے پاس شوکت ترین کو بھیجا، انہوں نے کیا کہا معلوم نہیں مگر حال علیم خان اور جہانگیر ترین والا کیا۔

خان صاحب فرماتے ہیں نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں۔ وہ صرف کھاتے ہیں
کسی دوسرے کے معاملے سے لا تعلق رہتے ہیں۔
آٹوموبل والے کہتے ہیں نیوٹرل نہ ہو تو گاڑی نہیں چل سکتی ھے۔

تحقیق کیا تو پتہ چلا واپڈا والے بھی یہی کہتے ہیں دو فیز میں ایک نیوٹرل ہوتا ھے۔
اسی لیے ریٹائرمنٹ کے بعد کسی نیوٹرل کو ادارے کا سربراہ مقرر کیا جاتا ھے تاکہ نیوٹرل کا استعمال آسانی سے ممکن ہو ۔

نیوٹرل کو اپنی اہمیت کا اندازہ ھے میرے بغیر بجلی نامکمل ھے۔
واپڈا والوں نے نیوٹرل کی بھاری قیمت ادا کی ھے جاتے جاتے اربوں روپوں کی کرپشن کا الزام ان پر لگ گیا ھے۔

- Advertisement -

نیوٹرل مرضی کے مالک کی پشت پناہی کرتا ھے،
ٹریفک سگنل کو ہی دیکھ لیں،،،،،
پیلی بتی نیوٹرل کہلاتی ھے، مرضی ھے رک جائیں یا چلے جائیں۔

سیاستدان چاہتے ہیں نیوٹرل چلے جائیں، مگر نیوٹرل ریٹائرمنٹ سے قبل تک ملک میں ہی رہتے ہیں۔

رات کے اندھیرے میں سیاستدان
نیوٹرل کو استعمال کرتے ہیں۔

درحقیقت نیوٹرل سیاستدانوں کو استعمال کرتے ہیں، جنکے پیر بھاری ہوتے ہیں وہ اپنی جگہ بیٹھی رہتی ہیں، محلے کی عورتیں مبارکباد دیتی ہیں، ہمیشہ خوش رہو نصیب اچھے ہوں۔
نصیب کا پتہ نہیں مگر نصیبو لعل کو ضرور سنا ہوگا۔ انکا تعلق گانے بجانے سے ھے۔
نیوٹرل بھی نصیبو لعل پر رشک کرتے ہیں۔ ہر تھوڑے دنوں کے بعد ایک گانا ریلیز کر دیتے ہیں۔

کبھی دشمن کو جانے کا کہتے ہیں تو کبھی انکے بچوں کو پڑھانے کا کہتے ہیں۔
نیوٹرل کا خفیہ پیغام پڑھنا ھے تو ہمارے کالجوں میں پڑھو ورنہ جاہل رہو۔

نیوٹرل کو پہلے دن ہی سبق پڑھا دیا جاتا ھے جیب میں ایک بوتا رکھا کرو۔
بوتا ایک چھوٹا سا کپڑا ہوتا ھے جو بوٹ چمکانے کے کام آتا ھے۔
کرپٹ سیاستدان بوتے کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہتے ہیں۔

بات کردار کی ہوتی ھے
سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے نیوٹرل کے کہنے پر وزارت عظمی سے استعفی دیا تھا ۔

مگر قومی اسمبلی سے استعفی اس لیے دیا تھا نیوٹرل خاموش رہے اور میاں صاحب نے اسلام مخالف بل پاس کروایا لیا تھا، جس میں مولانا فضل الرحمن بھی شامل تھے۔

میر ظفر اللہ خان جمالی نے انٹرویو میں کہا میں روز محشر کیسے دعوی کروں گا کہ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وصلم کا امتی ہوں۔
میں نیوٹرل نہیں رہ سکتا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.