فواد چوہدری کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف کیس میں عبوری ضمانت کا فیصلہ محفوظ ہونے پر ردِعمل
لاہور(مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے خلاف کیس میں عبوری ضمانت کا فیصلہ محفوظ ہونے پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہے۔
جس طرح کی مہربانیاں عدالت نے اس مقدمے میں ملزمان پر رواء رکھی ہیں سمجھ سے باہر ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلہ محفوظ کا تکلف کیوں کیا ؟یہ مقدمہ صرف 16 ارب کا ہے اگر موٹر سائیکل چوری کا ہوتا پھر آپ دیکھتے ملزم کیسے پہلی تاریخ جیل جاتے۔ خیال رہے کہ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
- Advertisement -
اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں سماعت کے موقع پر عدالت نے شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر کی حاضری لگانے کا حکم دیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے منی لانڈرنگ کیس میں مفرور 3 ملزمان کی رپورٹ پیش کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے بتایا کہ تینوں ملزمان دئے گئے پتے پر موجود نہیں۔وزیراعظم نے روسٹرم پر آکر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔
میں نے درجنوں پیشیاں بھگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں عدالت کو کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ایف آئی نے میری گرفتاری کا کوئی راستہ نکالنے کے لیے چالان میں تاخیر کی۔ جج نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ شوگر ملز میں آپ کا کوئی شئیر نہیں ہے؟ جس پر شہباز شریف نے کہا شوگر مل کا ڈائریکٹر ہوں نہ مالک نہ شئیر ہولڈر۔ میں نے منی لانڈرنگ کرنی ہوتی، کرپشن کرنی ہوتی تو میں جو فائدہ لیگلی لے سکتا تھا وہ لے لیتا۔
انہوں نے عدالت میں مزید کہا کہ میں نے منی لانڈرنگ کرکے منہ کالا کرانا ہوتا تو خاندان کی شوگر ملوں کو نقصان کیوں پہنچاتا۔میں نے شوگر ملز کو سبسڈی نہیں دی تاکہ قومی خزانے پر بوجھ نہ پڑے۔میں نے یتیموں اور بیواؤں کے خزانے کو ان ہی پر استعمال کیا۔ اللہ کو حاضر و ناطر جان کر کہتا ہوں ایف آئی اے نے جتنے بھی فیکٹس بتائے جھوٹے ہیں۔میرے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد کیس بنایا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر میرے خلاف کرپشن ثابت ہو جاتی تو میں یہاں کھڑا نہ ہوتا بلکہ منہ چھپا کر کسی جنگل میں پھر رہا ہوتا۔بعدازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شباز کو جانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد ،ملزمان کی ضماتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
[…] نیوز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعسکری […]