MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ناراض اراکین صوبے کے مفاد میں قدوس بزنجو کا ساتھ دیں، ضیاء لانگو

0 466

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ تمام اتحادی جماعتوں کی عددی اکثریت منظم انداز میں ساتھ ہے اور کوئی خاص وجہ نہیں کہ صوبے میں ان سنگین حالات کے پیش نظر یہ تحریک کامیاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ مالی سال 2022-23 عنقریب پیش ہونے جارہا ہے، ایسے وقت میں تحریک عدم اعتماد صوبے کی معاشی اور سماجی نمو میں مشکلات کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے کے وسیع تر مفاد میں ناراض اراکین وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں مثبت اقدامات میں ان کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ ہم صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کو بہتر انداز میں مزید تقویت دیں سکیں انہوں نے کہا کہ ہمیں صوبے کی مفلوق الحال عوام کے مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنی چاہیے تاکہ صوبے کے عوام کو ہر ممکن ریلیف پہنچایا جا سکے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا وژن ترقیاتی عمل میں شفافیت اور یکسانیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یہ تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی جبکہ صوبے میں ترقیاتی عمل منظم انداز میں فروغ پائے گی اور صوبہ ترقی کی منازل طے کریگا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.