MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رواں سال کونسے افراد حج نہیں کر سکیں گے ، سعودی حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں

0 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز) سعودی وزارت حج اورعمرہ نے رواں سال حج کے لئے عمر کی حد کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 65برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔عازمین حج کوکورونا ویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہوگا۔ غیرملکی عازمین کو روانگی سے 72گھنٹے قبل کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی۔عازمین کو مناسک حج ادا کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال دنیابھر سے عازمین حج کی تعداد 10لاکھ تک ہوگی۔ یہ تعداد اسلامی ممالک کو دییگئیکوٹے کے

- Advertisement -

مطابق ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.