ترین گروپ کے عون چوہدری شہباز شریف کے مشیر بن گئے
اسلام آباد (مسائل نیوز)ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا مشیر برائے اسپورٹس اور سیاحت تعینات کر دیا گیا۔وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے منظوری دی، عون چوہدری کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ عون چوہدری کی بطور مشیر اسپورٹس اور سیاحت تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے رکن عون چودھری وزیر اعظم کے مشیر مقرر ہوگئے ۔عون چودھری کی بطور مشیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا