اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 2325 روپے تک پہنچ گئی
لاہور(مسائل نیوز) پنجاب میں گندم کے سرکاری کوٹے کا اجراء رکنے کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 2325 روپے تک پہنچ گئی جس سے لاہور میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت بھی بڑھ کر 1310روپے ہو گئی ۔
- Advertisement -
فلور ملز مالکان کے مطابق سرکاری گندم کا کوٹہ 1950روپے فی من کے تناسب سے مل رہا تھا جس کے باعث 20 کلو آٹے کا تھیلا1100روپے میں فروخت ہو رہا تھا ۔ تاہم اب اوپن مارکیٹ میں فی من گندم کی قیمت 2325روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 1280روپے جبکہ 10روپے ڈلیوری چارجز شامل ہونے سے قیمت 1290روپے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 1310روپے ہوگئی ہے ۔
[…] نیوز) پنجاب‘ وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخوا میں گندم کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار تین ہزار روپے فی چالیس کلو گرام […]
[…] آباد(مسائل نیوز) خیبر پختونخوا کے فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے گندم کے کوٹے کے اجراء کے بارے میں میمو نمبر 3290ایف جی 337ریلیزز گزشتہ […]