اسلام آباد (مسائل نیوز) ڈائریکٹرآئی ایم ایف جہاد اظہور کا کہنا ہے کہ پاکستان موجودہ قرض پروگرام کی 6 ارب ڈالر کی حد بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13.2 ارب ڈالرتک پہنچ چکا، خسارہ گزشتہ 9 ماہ سے بڑھ رہا ہے، گزشتہ حکومت کو سخت معاشی چیلنجز کا سامنا تھا۔ ہم نیوز کے مطابق ڈائریکٹرآئی ایم ایف جہاد اظہور نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13.2 ارب ڈالرتک پہنچ چکا،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ 9 ماہ سے بڑھ رہا ہے، جس میں سے نئی حکومت کو 10 فیصد مالیاتی خسارہ مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کو سخت معاشی چیلنجز کا سامنا تھا، پاکستان موجودہ قرض پروگرام کی رقم 6 ارب ڈالر کی حد بڑھانا چاہتا ہے۔
- Advertisement -
مزید برآں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف وفد آرہا ہے، کل سے تکنیکی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں، غریب افراد کو ٹارگٹ سبسڈی دینی ہوگی،آئی ایم ایف سے وعدہ نہیں کیا کہ پٹرول کی قیمت کتنی بڑھائیں گے، فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان اوگرا نے کہا کہ پورے ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے، ڈیزل اور پیٹرول کے اسٹاک سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا گیا ہے، اندرون پنجاب چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔