دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتا،نور محمد دمڑ
کوئٹہ(مسائل نیوز)۔سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کراچی میں چانیز طالب علموں پر ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور معصوم اوربے گناہ جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتاجبکہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ وزیر منصوبہ کا کہناتھا کہ اس طرح معصوم شہریوں پرحملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیجائے کم ہے۔شہداءکی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی،پوری قوم متحد ہے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا صفایا ہو کر رہے گا۔ وزیر منصوبہ بندی نے دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔