MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں،ضیا اللہ لانگو

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے جامعہ کراچی وین دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، جامعہ کراچی وین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اپنے بیان میں مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اسطرح کی تخریب کاری کر کے ملک کے امن کو سبوتاژکرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں اور انسانیت کے دشمن کسی بھی قسم کے رحم کے قابل نہیں صوبائی مشیر داخلہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.