MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرنے کی ہدایت

1 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور انتظامیہ نے عمران خان کو بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور انتظامیہ کی ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف کو ایک اور مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں ، گاڑی کی کھڑکیاں اور چھت مکمل بند ہونی چاہئیے۔خط میں یہ بھی کہا گیا کہ خطاب کی جگہ لگائے جانے والے شیشے بھی بلٹ پروف ہونے چاہیں۔
اس سے قبل عمران خان کو سیکورٹی خدشات کے باعث لاہور جلسے نہ جانے کا مشورہ دے دیا گیا۔لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے تحریک انصاف کے لاہور جلسے سے قبل سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے سیکورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو جلسہ گاہ نہ جانے اور بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

- Advertisement -

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جمعرات کو مینار پاکستان میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کررہا ہوں، کیونکہ اسی جگہ 1940کو قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی، ہندوستان کے مسلمانوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہنا چاہتے ہیں، جس کا نام پاکستان تھا، میں آپ سب کو اسی جگہ پر اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلا رہا ہوں، کیونکہ ہمارے اوپر ایک بیرونی سازش کے تحت اپنے غلاموں کو جو کہ پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ ہیں، ہمارے اوپر ان کو مسلط کیا جارہا ہے، ہمارا ملک لاالہ الااللہ کے نام پر بناجس کا مطلب اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مینارپاکستان جلسے میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، چاہے وہ کسان ہوں، بزنس مین ہوں، ملازمت پیشہ لوگ ہوں ، کسان ، طلباء ہوں، رکشے والے ہوں، عام لوگ عورتیں، بچے ہوں ، ہر وہ شخص جو پاکستان کو خوددار اور خودمختار اور ایک آزاد پاکستان ہو، ان سب کو دعوت دے رہا ہوں کہ وہ اس جلسے میں شرکت کریں اور جدوجہد کا آغاز کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی گاڑی کو لوگوں میں نے گھیرے میں لے لیا ۔لوگوں عمران خان کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.