MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نئی وفاقی کابینہ کے آج حلف اٹھانے کا امکان، بلاول بھٹو کواہم وزارت مل سکتی ہے

1 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) حکومت سازی کا اہم ترین مرحلہ، نئی وفاقی کابینہ کے آج حلف اٹھانے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزرا قلمدان سنبھالیں گے جبکہ بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بنایا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لئے حکمران اتحاد میں معاملات طے پا گئے، وفاقی وزرا کے پہلے بیج کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنایا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ، حنا ربانی کھر کو

- Advertisement -

وزیر مملکت برائے خارجہ امور، پیپلز پارٹی کی شازیہ مری یا مصطفیٰ نواز کھوکھر کو وزارت انسانی حقوق کا قلمدان مل سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو وزیر تجارت، مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات و نشر یات جبکہ مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ کا عہدہ ملنے کا قوی امکان ہے جبکہ رانا تنویر کو وزارت پارلیمانی امور ، رانا ثنا اللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان مل سکتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کسی وزارت کا قلمدان لینے سے معذرت کر لی ہے، تاہم وہ بغیر قلمدان توانائی کے امور دیکھیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ کی نشست سے استعفی منظور کر لیا گیا۔تفصیلات کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.