چائینیز کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کی انتظامیہ اور پاک فوج کے مشترکہ تعاون سے گوادر ميں کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت ماہیگیروں کے لیے مچھلی پکڑنے والے جال تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد
گوادر(مسائل نیوز)چائینیز کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کی انتظامیہ اور پاک فوج کے مشترکہ تعاون سے گوادر ميں کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت ماہیگیروں کے لیے مچھلی پکڑنے والے جال تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمانڈر 440 برگیڈ، برگیڈیئر

فہد منصور،ایسٹ بےایکسپریس وے کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر مسٹر لیوفنگتاؤ، اسسٹنٹ کمشنر گوادر، جی پی اےاور جی ڈی اے کے نمائندوں اور ماہی گیر کمیونٹی نےشرکت کی۔ مسٹرلیوفنگتاؤنےحاضرین کوبتایاکہ یہ جال گوادر کےضرورت مند اور غریب ماہی گیروں میں تقسیم کۓ جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹ بےایکسپریس وے کے مکمل ہونے سے نارتھ فری ذون کے کام میں مزید تیزی آۓ گی اور گوادر کے لوگوں کو
- Advertisement -

روزگار کے مواقع ملیں گے۔مقامی ماہی گیروں نے پاک چین دوستی کے حق میں نعرے لگاۓ اور پاک فوج اور چائینیز کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے گوادر کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ آخر میں کمانڈر ۴۴۰ بریگیڈ، برگیڈئیرفہد منصور نے مقامی ماہی گیروں کے لیے

جال تقسیم کرنے اور ان کے مسائل کے حل میں تعاون پر چینی حکومت اور چائینیز کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔