MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

غیر ملکی سازش کی کوئی حقیقت نہیں

0 415

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سازش کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی کہ امریکہ اتنا خفا ہو گیا کہ وہ سازش کرے۔انہوں نے کہا کہ سازش اور مداخلت میں فرق ہوتا ہے۔
سفارتی مراسلوں میں سخت زبان استعمال ہو جاتی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ سازش ہو رہی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ غیر ملکی سازش کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کی پریس بریفنگ کا مقصد قومی سلامتی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، پریس کانفرنس کے بعد کسی بھی قسم کا سوال کیا جا سکتا ہے، جو حالات چل رہے ہیں ان کی خبریں ملتی رہتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف چلنے والی مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام اور سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ، ہم اس سے باہر رہنا چاہتے ہیں۔ نہ یہ کوشش پہلے کامیاب ہوئی نہ اب ہو گی، بہتر ہے کہ فیصلے قانون پر چھوڑ دیے جائیں۔
پراپیگنڈا مہم غیر قانونی،ملکی مفاد کے خلاف ہے۔بےبنیاد کردار کشی کسی صورت قبول نہیں،تعمیری تنقید مناسب ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے خفیہ خط سے متعلق قومی سلامتی اجلاس کے اعلامیے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں،کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔ ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آپشنز اسٹیبلمشنٹ کی طرف سے نہیں دئے گئے، وزیراعظم آفس کی جانب سے پیغام موصول ہوا تھا جس کے بعد 3 آپشنز پر بات چیت کی گئی۔ان کے ساتھ بیٹھ کر 3 آپشنز پر بات ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بات کرنے میں محتاط رہنا چاہئیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.