MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہار بیچنے کی خبر زلفی بخاری نے خاموشی توڑ دی

1 306

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے ہار بیچنے کی خبر کی تردید کردی۔ ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ ہار بیچنے کی خبر عمران خان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے ہار بیچنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی ہار نہ کسی کو دیا ہے اور نہ ہی بیچا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے کوئی فوج یا باہر کی

- Advertisement -

قوت نہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پشاور کے لوگوں بدھ کو آپ کے پاس آرہا ہوں، سازش کے ذریعے ایک امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سازش کے ذریعے حکومت ہٹائے جانے کے بعد یہ ہمارا پہلا جلسہ ہوگا اور اسی جلسے میں، میں آپ سے یہ ساری باتیں کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے، جمہوریت کی حفاظت کوئی فوج ہا باہر کی قوت نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوری انتخابات کروائے جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف کیس دائر کرنے میں ہم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.