MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ ) کی جانب سے سبی سے تعلق رکھنے والی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام-

0 551

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی (مسائل نیوز)فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) نوجوانوں میں مثبت رجحانات کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات اٹھاتی رہی گی۔

فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) سبی سکاوٹس کی جانب سے سبی سے تعلق رکھنے والی 15 کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایف حکام نے تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور فرنٹیئر کوربلوچستان نارتھ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

- Advertisement -

کرکٹ ٹیموں کے نمائندوں نے ایف سی کی جانب سے مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید ٹورنامنٹس کے انعقاد کی درخواست کی۔
مقامی کھلاڑیوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے سپورٹس کے فروغ کیلئے اقدامات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور سے محبت کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.