MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرویز الٰہی سپیکر کا عہدہ چھوڑنے سے قبل اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

0 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیا ہے مگر وہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے قبل اسمبلی سے اعتمادکا ووٹ لیں گے ۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اعتماد کا ووٹ مل جانے کی صورت میں ہی پرویز الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے سے مستعفی ہوں گے ، اگر ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو بطور سپیکر ہی کام جاری رکھیں گے ۔

نجی ٹی وی نے آئینی ماہرین کے حوالے سے کہا کہ آئین کے مطابق سپیکر کا عہدہ رکھتے ہوئے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جا سکتا ہے ، وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کی صورت میں سپیکر شپ چھوڑنا ہوگی جبکہ حکمران جماعت کو سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے امیدوار تلاش کرنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.