باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 27 مارچ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ لورالائی میں منعقد ہونگے ، نثار خان خلجی
کوئٹہ /لورالائی ( اسرار کھیتران ) مسٹر پاکستان نثار خان خلجی نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مسٹر کوئٹہ اور مسٹر بلوچستان کے مقابلے 23مارچ سے 27 مارچ کو لورالائی میں منعقد ہونگے،جس میں بلوچستان کے تمام اضلاع کے کھلاڑی حصہ لینگے ۔ مسٹر کوئٹہ اور مسٹر بلوچستان کے مقابلوں کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر پاکستان نثار خان خلجی کا کہنا ہے کہ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 27 مارچ کو لورالائی میں منعقد ہونگے ،ان مقابلوں میں بلوچستان بھر کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔مسٹر کوئٹہ اور مسٹر بلوچستان کے مقابلوں کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،ہمارے جوانوں میں آگے بڑھنے کی چاہت ہیں اور انشاءاللہ ملکی سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں ۔