MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا پی ٹی آئی رہنما نے بڑا اعلان کر دیا

0 421

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چارسدہ/کراچی(مسائل نیوز)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا۔ایم این اے فضل محمدخان نے پارٹی وفاداری تبدیل کرنیسے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کا وفادار تھا اور رہوں گا۔فضل محمدخان نے ایک بیان میں کہا کہ اپو زیشن کی طرف سے رابطے کی بات اورہے ووٹ دینا الگ بات ہے ووٹ فروخت کرنا ایسا ہے جیسے اہلخانہ کو فروخت کیاجائے ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کوفروخت

- Advertisement -

کروں گا۔دوسری جانب موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کراچی سے ایم این اے عطا اللہ ایڈوکیٹ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاست میں ایک نئی تاریخ لکھی جارہی ہے ایک مشکل وقت ہے حق اور باطل کی جنگ ہے اس مشکل وقت میں ہم اپنے قائد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔عطا اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھی ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ہماری جانیں بھی اپنے قائد اور پاکستان کے لیے حاضر ہیں، لعنت بھیجتا ہوں ان ضمیر فروشوں پہ جنہوں نے ضمیر بیچ کر پیسے لیے عہدوں یا مستقبل کی سیاست کے خاطر انہوں نے یہ فیصلے کیے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.