MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان عوامی پارٹی نے خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا

1 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے خیبرپختونخوا حکومت سے اپنا اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کی تعداد 4 ہے اور بلاول آفریدی پارلیمانی لیڈر ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی وفاق، بلوچستان میں حکومتی اتحاد میں شامل ہے جبکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد بی اے پی نے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کو حتمی فیصلے کا اختیار دیا ہے۔

- Advertisement -

جیو نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی کا یہ اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کر رہے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا جلد ہی بلوچستان، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کر دیں گے۔ اب ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

بلاول آفریدی کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے منتخب نمائندوں کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہمیں مدعو نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے، فنڈز پی ٹی آئی ارکان کو دیے جا رہے ہیں، باپ کی سینیئر لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.