MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محنت سے حاصل کیا گیا امن نااہل حکومت کے ہاتھوں پھر سے تباہ ہونے کی طرف جارہا ہے ،مولانا فضل الرحمن

0 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اتنی محنت سے حاصل کیا گیا امن نااہل حکومت کے ہاتھوں پھر سے تباہ ہونے کی طرف جارہا ہے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے

- Advertisement -

مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے اور اتنی محنت سے حاصل کیا گیا امن اس نااہل حکومت کے ہاتھوں پھر سے تباہ ہونے کی طرف جارہا ہے۔صوبائی وزیر کامران بنگش نے بھی لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ راستے میں ہیں اور ہسپتال جارہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.