لاہور: محکمہ موسمیات کی جاری بارش آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کی پیش گوئی
لاہور (مسائل نیوز) محکمہ موسمیات نے جمعرات کی صبح ہونے والی بارش کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بارش آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گی محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں بیشتر علاقوں میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے جاتی سردی لوٹ آئی ۔ جبکہ سردی لگنے سے شہریوں نے سویٹر جیکٹیں اور رضائیاں صندوقوں سے باہر نکال لی۔
- Advertisement -
بارش کے باعث گیلانی پارک میں منعقدہ موسم بہارا میلاں کی رونقیں ماند پڑی رہی جبکہ میلے میں شرکت کرنے والے شہریوں کی تعداد انتہائی کم رہی مگر شہر میں واقعہ کھانے پینے کی دکانوں پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کے درجہ حرارت میں بھی کمی واقعہ ہوئی جس کے نتیجے میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادے سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد رہا۔ ہوائیں چلنے اور بارش کے باعث شہر کے ائیرکوالٹی انڈیکس کے شرح میں بھی کمی دیکھنے میں آئی جو 169 ریکارڈ کی گئی۔