MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یوکرین تنازع: فیفا نے روس کو فٹبال ورلڈکپ سے باہر کردیا

روس کسی بھی قسم کےفٹبال مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے گا

2 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دوحا(ویب ڈیسک ) یوکرین میں جنگی کارروائیوں کے بعد فیفا نے بھی روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ہرقسم کے مقابلوں میں روس کے حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ فیفا اور دی یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے مشترکہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کسی بھی قسم کےفٹبال مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے گا۔

- Advertisement -

اس کے علاہ یوئیفا نے روسی توانائی کمپنی گیزپروم کے ساتھ اسپانسر شپ کا معاہدہ بھی منسوخ کردیا ہے، جو 2012 سے جاری تھا جس کی قیمت تقریباً 40 ملین یورو فی سیزن بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو قطر 2022 ورلڈکپ کے پلے آف مرحلے کے لیے پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا تاہم روسی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اب تک کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل یوئیفا چیمپئن شپ 2021-22 کے فائنل کی میزبانی روس سے واپس لے لی گئی تھی جبکہ یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ نے روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائی کے خلاف روس سے فٹ بال ورلڈکپ کا کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیفا نے بین الاقوامی میچز میں روسی پرچم اور ترانے کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی اور کہا تھا کہ روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)قطر میں 20نومبر سے شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کو مختصر لباس یعنی (کندھوں کو کھلا […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)ارجنٹینا نے 18 دسمبر کو فیفا فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.