MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن نے اپنے ایم این ایز سے دستخط کرانا شروع کردیے

0 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ممبران قومی اسمبلی سے دستخط کرانا شروع کردیے۔ذرائع کےمطابق اپوزیشن جماعتوں نے 24 حکومتی ممبران کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے 6،6 اور جے یو آئی نے 2 ممبران کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہناہےکہ اپوزیشن قیادت اپنے 86 ممبران قومی اسمبلی سے دستخط شدہ تحریک تیار کررہی ہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس اپنے 162 ممبران موجود ہیں اس لیے اپوزیشن کو مزید 10 ووٹو ں کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد مارچ کے دوسرے ہفتے میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.