MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھ میں حکمرانوں کو ہوش میں آنے کیلئے مزید کتنے خون درکار ہیں،اسد عمر

0 602

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ،وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کراچی میں سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق اسدعمر نے کہا کہ

- Advertisement -

کراچی میں امن عامہ کی مسلسل بگڑتی صورتحال شدید تشویش± کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے صوبائی حکومت میں سنجیدگی کا فقدان جرائم کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

سندھ میں حکمرانوں کو ہوش میں آنے کیلئے مزید کتنے خون درکار ہیں۔ سندھ حکومت قاتلوں کا فوری سراغ لگائے اور انہیں کٹہرے میں کھڑا کرے۔ اسد عمر نے سما ٹی کی انتظامیہ اور مقتول کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.