MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تعلیمی اداروں کی ترقی اور انہیں فعال بنانے کیلئے کوشاں ہیں،بابر موسیٰ خیل

0 376

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دکی(جی این ایم)ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر موسی خیل دو روزہ دورے پر دکی پہنچ گئے۔دکی پہنچنے پر موسی خیل قبیلے کے سینکڑوں افراد نے دکی پریس کلب کے سینئر نائب صدر رحمت اللہ موسی خیل کی قیادت میں مندے ٹک سے جلوس کی شکل میں دکی پہنچا کر استقبال کیا۔مقامی سکول میں منعقدہ سالانہ نتائج کے موقع پر تقریب سے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل،باپ پارٹی کے صوبائی رہنماہ ایڈوکیٹ امیر محمد ترین،مفتی عبدالشکور الظفر،پی ٹی آئی کے رہنماہ سردار زادہ محبوب خان ترین نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار بابر خان موسی خیل نے کہا کہ طلبا ہمارا مستقبل ہے۔صوبائی حکومت تعلیمی اداروں کی ترقی اور انہیں فعال بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کاتعلیم کے فروغ میں ایک اہم کردار ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔مفتی عبدالشکور الظفر کا تعلیمی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ سرکار کی جانب سے تعلیمی اداروں کو 2022 میں بھی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔

- Advertisement -

سکولوں کی حالت زار دیکھ کر پریشانی اور دکھ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ طلبا بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔اگر ہم نے انکو صحیح پرورش اور تعلیم دی تو یہ طلبا ملک کا نام روشن کرکے ڈاکٹر انجینئر اور دوسرے شعبوں میں اپنا لوہا منوائینگے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو سکولوں کی تعلیم کی ضرورت کے ساتھ ساتھ والدین کا فرض ہے کہ انکی اچھی تربیت بھی کریں۔تاکہ یہ بچے قوم کا معمار بن جائیں۔انہوں نے کہا کہ قوم اللہ تعالی نے پہچان کے لئے ہم سب کو دی ہے

یہاں بسنے والے قومیں سب برابر ہیں کوئی قوم کسی سے کم تر نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہم انسانیت ملک اور اپنی علاقے کے ترقی کے لئے کام نہیں کرینگے تب تک ہم کامیاب نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے نسلوں کو ہمیں انسانیت کا درس دینا چائیے تقریب کے اختتام پر ڈپٹی سپیکر سردار بابر موسی خیل اور دیگر مہمانوں نے سکول کے کامیاب ہونے والے طلبا میں شیلڈ اور انعامات بھی تقسیم کئے۔ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل کو ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ نے چائے پارٹی دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.