نوشہرہ (ویب ڈیسک)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آج کل اپوزیشن بہت روزگار ہے ،اتحاد اپنی چوریاں چھپانے کے سوا کچھ نہیں، صحافیوں کی اصلاح برائے اصلاح برداشت ہے ، تنقید برائے تنقید برداشت نہیں،صحافی خبر کی اشاعت سے قبل خبر کے متعلق اپنی پوری جانکاری یقینی بنائے
- Advertisement -
،اپنی وزارت اعلی کے دور میں صوبہ بھر کے صحافیوں کے مسائل کے حل ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ،موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے صحافیوں کے فلاح و بہبو د اور ترقی کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے،پی ٹی آئی کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،
صحافی بھی حقائق اور پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے لائے نوشہرہ پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے بھر پورکوشش کرونگا،ان خیالات کا ظہار انہوں نوشہرہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ،اراکین گورننگ باڈی اوریونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لینے اور پریس کلب میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد اراکین پریس کلب اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،