شاہین آفریدی ابھی بچہ ہے، شادی چار سال بعد ہوگی، بھائی ریاض آفریدی
لاہور(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے بھائی ریاض آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی ابھی بچہ ہے اس کی شادی تین سے چار سال بعد کی جائے گی۔لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی کا کہنا تھا کہ خواہش ہے
- Advertisement -
کہ شاہین آفریدی بھی وسیم اکرم کی طرح کامیاب بولر بنے تاہم وہ وسیم اکرم کی جگہ نہیں لے سکتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شاہین آفریدی نے جس ٹیم نے بطور ایمرجنگ کھلاڑی کیرئر کا آغاز کیا اسی ٹیم کا کپتان بنا، آ تعالیٰ نے شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں پاکستان کو ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے،
اس کے مستقبل کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ریاض آفریدی نے کہا کہ وسیم اکرم بڑے کپتان اور بولر رہے ہیں ان کا ریکارڈ تو نہیں ٹوٹ سکتا تاہم شاہین آفریدی سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں