MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہ رخ خان نے آج تک کسی ہالی ووڈ فلم میں کام کیوں نہیں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

1 261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے آج تک کسی بھی ہالی ووڈ فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کے پرستار صرف انڈیا میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں سے شاہ رخ خان نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں سے بہت سی فلموں میں ان کے کام کو تنقیدی طور پر سراہا گیا جب کہ کچھ فلموں نے باکس آفس پر خاص پزیرائی حاصل نہیں کی۔

- Advertisement -

لیکن اس کے باوجود ان کے نام اور شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ روز بروز ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے۔تاہم ان کے پرستار یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ بالی ووڈ کے اتنے بڑے سپر اسٹار ہونے کے باوجود شاہ رخ خان نے آج تک کسی بھی ہالی ووڈ فلم میں کام کیوں نہیں کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان نے کچھ سال قبل اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا

کہ وہ صرف اسی صورت میں ہالی ووڈ فلمیں کرنے کےلیے راضی ہوں گے جب ان کی فلموں اور کام سے ان کے ملک کو فخر محسوس ہوگا۔ایک خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے اس بارے میں کہا تھا کہ انہیں کبھی ہالی ووڈ سے کسی قابل ذکر کام کی پیشکش ہوئی ہی نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)ہالی ووڈ کی فلمیں ہمیں ایک نئی دنیا میں لے جاتی ہیں ان کی فلموں میں ایک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.