MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کی وجوہات بیان کر دیں

0 413

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وجوہات بیان کر دیں۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ”کرکٹ کارنر ود سلیم خالق“ میں گفتگوکرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ مختلف عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے رواں سال کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے،میں 35 سال کی ہو چکی ہوں، 2،3 سرجریز بھی ہوئیں،

- Advertisement -

بچے کی پیدائش کی وجہ سے بھی جسم پر اثر پڑا،اب کھیل کی سرگرمیوں کے بعد تازہ دم ہونے میں تھوڑی مشکل پیش ا?تی ہے۔ثانیہ نے بتایا کہ اذلان ابھی بچہ ہے، اس کی کورونا ویکسی نیشن نہیں ہوئی، اس کو ساتھ لے کر جہازوں میں سفر کرنا بھی خطرے سے خالی نہیں ہوتا،میرے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ا?سان نہیں تھا، اس ایک سال میں جسم نے ساتھ دینا شروع کر دیا تو فیصلہ تبدیل بھی کر سکتی ہوں، بہرحال ٹینس میں 19 سال کا طویل سفر رہا ہے،

اس دوران جو کچھ حاصل کیا اس پر بہت خوش ہوں۔انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ پر دکھ تو ہمیشہ ہوتا ہے،مگر یہ زندگی کی حقیقت ہے، کسی نہ کسی وقت تو کھیل کو خیرباد کہنا ہی پڑے گا، میں 6سال کی عمر سے ٹینس کھیل رہی ہوں، یہ میری زندگی کا اہم حصہ ہے، اگر اس کو خیرباد بھی کہہ دیا تو کسی نہ کسی طرح کھیل سے وابستہ رہوں گی، اپنی اکیڈمی پر توجہ دینے کیلیے وقت ملے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.