MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جلد پشتون علاقوں کا دورہ کر کے پیکج کا اعلان کرینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

1 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ ہمیں شمال اور جنوب میں تقسیم نہیں ہوناچاہےے ،بلوچستان کو یکساں ترقی دیںگے ،جنوب کی طرز پر شمالی علاقوں کیلئے بھی ترقیاتی پیکج دیکر بلوچ وپشتون علاقوں کا فرق ختم کیاجائے گا، پشتون بیلٹ نے بی اے پی کو جس طرح انتخابات میں ترجیح دی ہے جلد لورالائی ،ژوب یا ڈویژن ہیڈکوارٹر میں نارتھ پیکج کااعلان کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹرمنظوراحمدخان کاکڑ،صوبائی وزراءحاجی نورمحمددمڑ، میٹھا خان کاکڑ ،حاجی محمدخان طوراتمانخیل اور سردار مسعود لونی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے پشتون علاقوں کی ترقی کے لیئے نارتھ بلوچستان پیکج دینے کافیصلہ کرلیاگیاہے ۔جنوبی بلوچستان پیکج کی طرز پر شمالی بلوچستان پیکج دے کر بلوچ پشتون علاقوں کا فرق ختم کیا جائے گاجلد پشتون علاقوں کا دورہ کر کے پیکج کا اعلان کرینگے ہمارے لئے بلوچستان ایک صوبہ پشتون اور بلوچ علاقے ایک ہیں ہمیں تقسیم نہیں ہوناچاہےے ۔مطالبات جائز ہیں ہماری خواہش ہے کہ جس طرح پشتون بیلٹ نے بلوچستان عوامی پارٹی کو کامیاب کرایاہے اسی طرح ان علاقوں کو ترقیاتی پیکج دیںگے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اعلان کیا ہے

- Advertisement -

کہ آئیندہ کسی بھی وی آئی پی کی زیارت آمد پر نہ تو روڈ بند کی جائے گی اور نہ ہے بازار بند کیا جائےگا زیارت آنے والے سیاحوں کو رہائیش سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائینگی اور مقامی آبادی کو گیس بجلی سمیت تمام سہولیات دی جائیں گی وزیراعلیٰ اپنے دورہ زیارت میں مقامی لوگوں اور باہر سے آئے سیاحوں سے بات چیت کر رہے تھے سنئیر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ صوبائی وزراءمحمد خان لہڑی عبدالخالق ہزارہ مبین خان خلجی میر سکند عمرانی اور چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا بھی اس موقع پر وزیراعلءکے ہمراہ تھے مقامی لوگ اور سیاح وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگی

اور انہوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصاویر بنوائیں سیاحوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے زیارت دورے کے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی حیدرآباد سکھر ملتان اور لاہور سے آئے ہیں اور انہیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے وزیراعلءنے کہا کہ زیارت نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کا معروف سیاحتی مقام ہے جہاں موسم گرما اور سرما میں پورے ملک سے سیاح آتے ہیں جنکی دیکھ بھال اور مہمان نوازی ہماری زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ زیارت کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور ملنسار ہیں انکا رویہ سیاحوں کے لیے حوصلہ افزاءہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ سیاحوں کے لیے تمام سرکاری ریسٹ ہاو¿سز کھلے رکھے جائیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.