MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تھیٹر میں اداکار و ڈانسر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

0 721

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (ویب ڈیسک )میں سیزور تھیٹر میں اسٹیج اداکار و ڈانسر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔فوٹیج میں ملزم کو پہلے سیدھی گولی مارتے اور پھر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ملزم فائرنگ کرنے کے بعد کافی دیر موقع پر بیٹھا رہا۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی سینما میں لوگوں کی بھگڈر مچ گئی۔واضح رہے کہ راولپنڈی کے سیروز سینیما میں اسٹیج اداکار نوید حسین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیاتھا۔

ایس پی پوٹھوہار کی ہدایت پر کینٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم افتخار شہزاد کو گرفتار کیا تھا۔مقدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ نوید حسین کی عمران وینس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد افتخار شہزاد نے اداکار کو قتل کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.