MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام مہنگائی بدامنی کے چکی میں پس رہے ہیں ، عبدالرحمن رفیق

0 469

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس بمقام جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی دفتر اینگل روڈ میں زیر صدارت جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق منعقد ہوا جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی آمد اور ضلع کوئٹہ کے سطح پرجمعیت علما اسلام کے تمام شعبہ جات کو فعال بنانے اور بلدیاتی انتخابات کی کامیابی کے سلسلہ اہم فیصلے کئے گئے

- Advertisement -

اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی مفتی روزی خان ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا شیخ احمد جان مولانا شیخ عبد الاحد مولانا مفتی عبدالسلام رئیسانی مولانا مفتی عبدالغفور مدنی مولانا حکیم حبیب اللہ بڑیچ مولانا حافظ سراج الدین حاجی ولی محمد بڑیچ معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی مولانا جمال الدین حقانی

مولانا مفتی نیک محمد فاروقی معاون ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر مولانا مفتی سردار محمد ڈپٹی سالار مولانا حافظ سعداللہ آغا مولانا حافظ رحمن گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن بلدیاتی انتخابات میں کامیاب حاصل کرنے کے لیے جہد و جہد جاری رکھیں گے کارکن نظم و ضبط کاخیال رکھیں جماعت کی فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے وژن کو اگئے پڑھائیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.